رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزات علمیہ ایران کے سربراہ آیت الله علی رضا اعرافی نے رسا نیوز ایجنسی کے ذمہ داروں اور ایڈیٹروں سے ملاقات میں یوم صحافی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظھار کیا کہ تمام میڈیا اور اہل حوزہ علمیہ ، اسلام اور انقلاب اسلامی کے مقاصد کی ترویج میں کوشاں رہیں نیز اسلام اور انقلاب اسلامی کے لئے مخلص اور فداکار سپاہی بنیں ۔
انہوں نے رسا نیوز ایجنسی کی سرگرمیوں اور فعالیتوں کی قدر دانی کی اور کہا: صحیح اور دقیق اطلاع رسانی کے لئے ہم رسا نیوز ایجنسی کی ٹیم کے شکر گزار ہیں اور اپ کی کامیابی کی دعا کرتے ہیں ۔
حوزات علمیہ ایران کے سربراہ نے انسان کی ذمہ داریوں کو کئی حصے پر مشتمل جانا اور کہا: علم و آگاہی ، قدرت و توانائی ، اقدام اور کامیابی کی کوشش اس کے حصے ہیں ، نیوز ، تجزیے ، خبریں اور اطلاع رساںی کی ذمہ داری نہایت سنگین عمل ہے ۔
عصر انقلاب میں اہل میڈیا اور اخبار کے دوش پر سنگین ذمہ داری ہے
آیت الله اعرافی نے تاکید : اہل میڈیا اور اخبار کو معلومات زیادہ ہے اور ان کے اندر نفوذ کی توانائی بھی زیادہ ہے ، حوزہ علمیہ اور دینی ، معنوی ، اخلاقی ماحول میں موجود افراد کے دوش پر موجود ذمہ داریاں سنگین ہیں ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ عصر انقلاب اسلامی میں ذمہ داریاں کئی گنا بڑھ گئی ہیں بیان کیا: ہم ایک ایسے دور میں موجود ہیں کہ دنیا پر سافٹ وئر کا قبضہ ہے اور مختلف میدانوں میں اس موجودگی کا انکار نہیں کیا جاسکتا ۔
آیت الله اعرافی نے انقلاب اسلامی کے دوسرے قدم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی کے دوسرے قدم کے بیانیہ میں ۷ اہم مقاصد کے علاوہ ۲۰ سے زیادہ نظریات موجود ہیں کہ جس پر حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی میں گفتگو کی جائے ۔
انہوں نے مزید کہا: نظام اور انقلاب اسلامی کے سلسلہ میں ۳ نظریات موجود ہیں ، ایک یہ کہ جب حکومت قائم ہوگئی تو عصر انقلاب ختم ہوجاتا ہے ، دوسرا نظریہ یہ ہے انقلاب کو قانون اور نظام کی ضرورت نہیں ہے مگر رھبر معظم انقلاب اسلامی فرماتے ہیں کہ میں ںظام اور قانون مداری کا معتقد ہوں ۔ انقلاب ، ںظام آجانے کے بعد ختم نہیں ہوجاتا بلکہ انقلاب کی روح ، نظام اور قوانین میں پنہاں ہے ۔ /۹۸۸/ ن